NCERT Book Controversy: این سی ای آر ٹی کتاب تنازعہ معاملے میں ماہرین کی تین رکنی کمیٹی کا قیام، عدلیہ سے متعلق دوبارہ لکھا جائے گا متنازع باب
مرکزی حکومت نے این سی ای آر ٹی کی آٹھویں جماعت کی کتاب میں عدلیہ سے متعلق باب کو دوبارہ تحریر کرنے کے لیے تین رکنی ماہر کمیٹی قائم کر دی ہے۔ حکومت کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کی اطلاع ملنے کے بعد سپریم کورٹ نے اس معاملے میں از خود شروع کی گئی کارروائی کو ختم کر دیا۔





