RBI New Executive Director: ریزرو بینک آف انڈیا نے روی شنکر کو بنایا نیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر، تقرری یکم جولائی سے ہوگی نافذالعمل
آر بی آئی کے مطابق روی شنکر ایک تجربہ کار مرکزی بینکنگ ماہرِ شماریات ہیں اور انہیں ریزرو بینک میں تین دہائیوں سے زیادہ عرصے کا تجربہ حاصل ہے۔ اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں نے کارپوریٹ اور بینکنگ شماریات، سرکاری سکیورٹیز مارکیٹ، سیٹلمنٹ سسٹم، قرض کے انتظام اور مختلف اقتصادی سروے جیسے اہم شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔





