Urdu Conclave 2026

Ethanol Blending

ایتھنول ملے ایندھن کی بڑھتی طلب سے گنے کی فراہمی پر دباؤ بڑھ رہا ہے، جس سے چینی کی قیمتوں میں اضافے اور ملکی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے

رپورٹ کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک پٹرول میں ایتھانول کی ملاوٹ بڑھا کر خام تیل پر انحصار کم کرنے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی لانے اور توانائی کی سلامتی کو مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھارت بھی ای-20 کے ہدف کو حاصل کرنے کے بعد 2030 تک ای-30 کی جانب پیش رفت کر رہا ہے، جبکہ متعدد دیگر ممالک بھی آنے والے برسوں میں اپنے ایتھانول بلینڈنگ پروگرام کو مزید وسعت دینے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

بلاگر سورو جوشی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کی کار 16 کا مائلیج دیتی تھی یعنی یہ ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً 17 کلومیٹر کا سفر طے کرتی تھی۔ تاہم، جب سے اس نے E20 پیٹرول استعمال کرنا شروع کیا ہے، پہلے مائلیج 9 تک گر گیا، اور اب یہ کار صرف 5 کلومیٹر فی لیٹر کی رفتار فراہم کر رہی ہے۔

وزارت نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ای-20 پٹرول کے استعمال سے بعض گاڑیوں کی مائلیج میں 3 سے 5 فیصد تک کمی آسکتی ہے، لیکن اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف مائلیج کو معیار نہیں بنایا جاسکتا، کیونکہ ای-20 ایندھن کئی اہم فوائد بھی فراہم کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر گمراہ کن دعووں کی تردید۔ حکومت کا ایتھنول بلینڈنگ پروگرام کی مسلسل نگرانی کا دعویٰ۔ انجن خراب ہونے، چیونٹیوں کی موجودگی اور انشورنس سے متعلق حکومت نے افواہوں کی تردید کی۔