Bharat Express DD Free Dish

Erling Haaland

کوارٹر فائنل میں انگلینڈ سے شکست کے باوجود اوسلو میں جشن کا سماں۔ شاہی خاندان، عوام اور ہزاروں مداحوں نے ٹیم کی تاریخی کارکردگی کو سراہا، ایرلنگ ہالینڈ تقریب میں شریک نہ ہوسکے۔ ناروے سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکا، لیکن ورلڈ کپ 2026 میں ٹیم کی شاندار کارکردگی نے پورے ملک کو متحد کر دیا اور وطن واپسی پر ہونے والا تاریخی استقبال اسی قومی فخر کی علامت بن گیا۔

یہ پہلا موقع تھا کہ ناروے فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک پہنچا۔ 1998 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اگرچہ ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی، تاہم یہ مہم ناروے کی فٹبال تاریخ کی کامیاب ترین عالمی مہم قرار دی جا رہی ہے۔ ایرلنگ ہالینڈ نے پورے ٹورنامنٹ میں غیرمعمولی کھیل پیش کیا۔