Delhi’s Air Quality: دہلی میں سانس لینا ہوا مشکل، آلودگی میں تیزی سے اضافے کے سبب ہوا انتہائی خراب زمرے میں، اے کیو آئی 324 تک پہنچا، پورے این سی آر میں گریپ-2 نافذ
سی اے کیو ایم نے شہریوں سے جی آر اے پی کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت جاری شہری رہنما خطوط پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کا زیادہ استعمال کریں، نجی گاڑیوں سے سفر کم کریں اور ٹریفک جام سے بچنے کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد سے نسبتاً کم بھیڑ والے راستوں کا انتخاب کریں۔





