Petrol & Diesel Prices: ’’تیل مارکیٹنگ کمپنیاں اب بھی کررہی ہیں نقصان کی تلافی، فی الحال پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ممکن نہیں: ہردیپ سنگھ پوری
مرکزی وزیر نے کہا کہ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اب بھی تقریباً 2.18 لاکھ کروڑ روپے کے مجموعی خسارے کی تلافی کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کمپنیوں کے پاس اب بھی ایسا ایندھن موجود ہے جو اس وقت خریدا گیا تھا جب بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بہت زیادہ تھیں، اس لیے موجودہ حالات میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی عملی طور پر ممکن نہیں۔ ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ’’اس وقت ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘‘





