Amit Shah challenges Rahul, Akhilesh: ایس آئی آر پر پارلیمنٹ میں بحث کا چیلنج، وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا-’’بی جے پی پوری طرح تیار، راہل اور اکھلیش جواب دیں‘‘
وزیر داخلہ نے کہا ’’راہل بابا، میں آپ دونوں، یعنی آپ اور اکھلیش یادو کو یہیں اور ابھی چیلنج کرتا ہوں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ آئیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلاتے ہیں، لیکن ان کا وہاں بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وہ پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیتے، بلکہ ہنگامہ آرائی کرتے ہیں۔‘‘
Congress rejects ‘regime change’ allegations: ’’ہندوستان نہ بنگلہ دیش ہے، نہ فرانس‘‘ کانگریس نے اقتدار کی تبدیلی کی سازش کے الزامات کیے مسترد
ششی تھرور نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا ہے، تشدد کی حمایت نہیں۔ پون کھیڑا نے الزام لگایا کہ اس طرح کے بیانیے کے ذریعے مسلمانوں کو فطری طور پر تشدد پسند، انتہا پسند، وحشی اور غیر مہذب دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ یورپ میں ہونے والے احتجاج کو محض ’مسلم مسئلہ‘ بناکر پیش کیا جارہا ہے۔ ان کے مطابق، اس کا بالواسطہ پیغام یہ ہے کہ ہندوستان کو بھی اپنے ’مسلم مسئلے‘ سے خبردار رہنا چاہیے۔
Election Commission’s impartiality doubtful syas Congress: الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری مشکوک، ووٹر لسٹ میں ترمیم پر پارلیمنٹ میں کھلی بحث کی ضرورت: کانگریس
کانگریس اور اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں اور بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی کے مسئلے پر پارلیمنٹ میں کھلی، شفاف اور فوری بحث کا مطالبہ کر رہی ہیں۔





