Amit Shah in Kerala: بی جے پی کا ہدف ترقی یافتہ کیرالہ اور قوم مخالف طاقتوں کا مقابلہ، کیرالہ میں کنول کے نشان تلے حکومت بنانا حتمی مقصد: امت شاہ
امت شاہ نے کہا کہ دنیا بھر میں کمیونسٹ پارٹیاں ختم ہو رہی ہیں اور کانگریس بھی ملک بھر میں کمزور پڑتی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق اب کیرالہ کی ترقی کا واحد راستہ نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے ہے، جس کے لیے عوام کے درمیان عاجزی اور واضح وژن کے ساتھ جانا ضروری ہے۔





