TMC vs BJP: ممتا بنرجی کا پی ایم مودی پر سخت حملہ، کہا-’’قوم سے خطاب میں ’’جھوٹ کا جال‘‘ پھیلائیں گے وزیراعظم‘‘
ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ حکومت 543 نشستوں کے بجائے 850 نشستیں کرنے کے منصوبے کے ذریعے انتخابی توازن کو بدلنا چاہتی تھی۔ ان کے مطابق بی جے پی کو خدشہ تھا کہ موجودہ حلقوں میں کامیابی مشکل ہے، اسی لیے وہ حلقہ بندی کے ذریعے نئے سیاسی حالات پیدا کرنا چاہتی ہے۔
Amit Shah attacks Mamata: وزیرداخلہ امت شاہ کا ممتا بنرجی پر حملہ، ’ماں، مٹی اور مانوش‘ تینوں غیر محفوظ
وزیرداخلہ نے کہا کہ پہلے کمیونسٹ اور پھر ٹی ایم سی حکومتوں نے بنگال کو پیچھے دھکیل دیا، جبکہ بی جے پی کا مقصد ’سونار بنگلا‘ (سنہرا بنگال) بنانا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں دراندازی پورے ملک کی سلامتی کے لیے سنگین چیلنج ہے، جسے ٹی ایم سی نے منمانی سیاست کے تحت نظرانداز کیا۔ دراندازی روکنا بی جے پی کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔
SP Chief hits back on Yogi Adityanath: ’’ملک کے اندر دو نمونے ہیں‘‘ یوگی آدتیہ ناتھ کا راہل گاندھی اور اکھلیش یادو پر حملہ، ایس پی سربراہ کا پلٹ وار
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دعویٰ کیا کہ جیسے جیسے تفتیش آگے بڑھے گی، سماج وادی پارٹی سے وابستہ افراد کے روابط سامنے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے بھی اس معاملے کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت چلانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سخت لہجے میں کہا: ’’اس معاملے میں کوئی بھی ملزم بچ نہیں پائے گا۔ اور فکر نہ کریں، جب وقت آئے گا تو بلڈوزر کارروائی کی تیاری بھی کی جائے گی۔ اُس وقت شکایت مت کیجیے گا۔‘‘





