میرٹھ میں سڑک پرعید کی نمازادا کرنے پرلگائی گئی پابندی، خلاف ورزی کی صورت میں مکہ-مدینہ کا بھی نہیں کرپائیں گے سفر، جینت چودھری نے پولیس پراٹھایا سوال
اترپردیش کی میرٹھ پولیس نے عید سے متعلق فرمان جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطرکی نمازسڑکوں پرادا نہیں کی جائے گی۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور ان کے پاسپورٹ بھی منسوخ کردیئے جائیں گے۔





