Polymer Currency Notes: حکومت نے ریزرو بینک آف انڈیا کو دس اور بیس روپے کے پولیمر کرنسی نوٹوں کے فیلڈ ٹرائل کو دی منظوری
حکومت کے مطابق آر بی آئی فیلڈ ٹرائل کے تحت 10 روپے اور 20 روپے مالیت کے ایک ایک ارب پولیمر نوٹ جاری کرے گا۔ ان نوٹوں کو تجرباتی بنیاد پر بازار میں جاری کیا جائے گا تاکہ ہندوستانی حالات میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ اگر یہ ٹرائل کامیاب رہا تو ہی بڑے پیمانے پر پولیمر نوٹ جاری کرنے پر غور کیا جائے گا۔
Income Tax Return: ’’سال 2026-27 کے لیے اب تک داخل کیے گئے 4 کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر‘‘ اہل ٹیکس دہندگان سے 31 جولائی کی آخری تاریخ سے پہلے ریٹرن داخل کرنے کی اپیل
محکمہ انکم ٹیکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 4 کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر داخل ہو چکے ہیں۔ محکمہ نے اہل ٹیکس دہندگان سے اپیل کی کہ وہ آخری وقت کی بھیڑ سے بچنے کے لیے جلد از جلد آئی ٹی آر-1 اور آئی ٹی آر-2 داخل کریں۔
Net FDI into India nearly doubles: آربی آئی رپورٹ کے مطابق اپریل سے اکتوبر کے درمیان خالص ایف ڈی آئی تقریباً دوگنی ہوکر 6.2 ارب ڈالر ہوئی
آربی آئی کی ’’اسٹیٹ آف دی اکانومی‘‘ رپورٹ کے مطابق بھارت میں آنے والی ایف ڈی آئی کا 60 فیصد سے زیادہ حصہ مالیاتی خدمات کے شعبے میں رہا۔ اس کے بعد مینوفیکچرنگ، بجلی اور مواصلاتی خدمات کے شعبے نمایاں رہے، جس سے ان صنعتوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اندازہ ہوتا ہے۔





