ECI New Update: اب ووٹر آئی ڈی صرف 15 دنوں میں، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، ملے گی رئیل ٹائم ٹریکنگ اور ایس ایم ایس الرٹس کے ساتھ نئی سہولت
الیکشن کمیشن نے ایک اہم اپ ڈیٹ جاری کیا ہے جس کے تحت اب ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے یا کسی بھی تبدیلی کے بعد ووٹر آئی ڈی کارڈ صرف 15 دنوں کے اندر گھر پہنچ جائے گا۔ اس نئی سہولت کے ساتھ رئیل ٹائم ٹریکنگ، ایس ایم ایس الرٹس اور ایک جدید آئی ٹی ماڈیول بھی متعارف کرایا گیا ہے تاکہ ووٹر اپنی درخواست کی ہر مرحلے کی صورتحال آن لائن دیکھ سکیں۔





