E20 Petrol Worries Are Changing: ای20 پیٹرول کے خدشات ہو رہے ہیں تبدیل، اپنی گاڑیوں میں کیا ڈلواتے ہیں بھارتی صارفین
ای20 پیٹرول سے متعلق خدشات کے باعث بھارت میں زیادہ تر موٹر گاڑی سوار پریمیم فیول کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مارچ سے ہائی آکٹین پیٹرول کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
Bombay High Court Order: ای 20 تنازع: نتن گڈکری کو بڑی راحت، بمبئی ہائی کورٹ کا ڈیپ فیک اور اے آئی مواد ہٹانے کا حکم
ممبئی: ای-20 ایندھن (E20 Fuel) تنازع سے متعلق ڈیپ فیک ویڈیوز اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کی گئی جعلی تصاویر پر بمبئی ہائی کورٹ نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری کو عبوری راحت دیتے ہوئے عدالت نے متنازع مواد کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
Clean Fuel in India: صاف ایندھن کی دوڑ میں بھارت نہیں ہے تنہا، ای-20 اپنا چکے ہیں دنیا کے کئی ممالک، ای-20 پروگرام عالمی سطح پر بائیو ایتھانول کے بڑھتے ہوئے استعمال کا حصہ
رپورٹ کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک پٹرول میں ایتھانول کی ملاوٹ بڑھا کر خام تیل پر انحصار کم کرنے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی لانے اور توانائی کی سلامتی کو مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھارت بھی ای-20 کے ہدف کو حاصل کرنے کے بعد 2030 تک ای-30 کی جانب پیش رفت کر رہا ہے، جبکہ متعدد دیگر ممالک بھی آنے والے برسوں میں اپنے ایتھانول بلینڈنگ پروگرام کو مزید وسعت دینے کی تیاری میں مصروف ہیں۔





