Bharat Express DD Free Dish

Drug Addiction

وزیراعظم نریندر مودی 2 اگست سے ’نشہ مکت یووا فار وکست بھارت سنکلپ ابھیان‘ کا آغاز کریں گے۔ اس مہم کے تحت ایک کروڑ نوجوان نشہ سے پاک بھارت کا عہد کریں گے، جبکہ آئندہ 100 ہفتوں تک ہر اتوار ملک بھر میں بیداری اور عوامی آگاہی کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں نارکو-کوآرڈینیشن سینٹر (این-کورڈ) کی 9ویں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے امرتسر دفتر کا بھی افتتاح کیا۔

سنتوش سنگھ نے کمیونٹی پولیسنگ کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔ 2018 میں، مہاسمنڈ میں ایس پی کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے، انہیں سابق نائب صدر اور وینکیا نائیڈو کے ذریعہ ’چائلڈ فرینڈلی پولیسنگ‘ کے لیے ’چیمپئنز آف چینج‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

واقعہ کی معلومات دیتے ہوئے مقامی وارڈ کونسلر ہٹلر کمار سنگھ نے بتایا کہ امبیڈکر ہاسٹل کے پیچھے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے۔ جس کے بعد جب ہم موقع پر پہنچے تو ہم نے نوجوان کو پہچان لیا جو پہلے سے نشے کا عادی تھا۔