Bharat Express DD Free Dish

Dr. Ram Manohar Lohia

امت شاہ  نے لوہیا کے تعلیمی وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم کو محض ڈگری تک محدود نہیں رکھتے تھے بلکہ اسے سماجی اصلاح کا ذریعہ سمجھتے تھے۔ امیت شاہ نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے تحت بھارتی زبانوں میں تکنیکی اور طبی تعلیم فراہم کرنے کی کوششیں دراصل لوہیا کے “سوابھاشا” نظریے کی کامیابی ہیں۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام میں کہا کہ رام منوہر لوہیا ایک بہترین مفکر اور سماجی انصاف کی مضبوط آواز تھے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں اور محروم طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی آج بھی نئی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

ڈاکٹر لوہیا کی زندگی سماجی تبدیلی اور غیر مساوی نظام کے خلاف مسلسل جدوجہد سے بھری رہی۔ انہوں نے کئی بار جیل کی سزا کاٹی، لیکن ان کا عزم کبھی کمزور نہیں پڑا۔ ان کی موت 1967 میں دہلی میں ہوئی۔