World Yogasana Championship: عالمی یوگاسن چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل جیت کر ریتو منڈل نے ملک کا نام کیا روشن، کہا’’اولمپکس میں بھارت کے لیے تمغہ جیتنا میرا خواب‘‘
عالمی سطح پر اپنی شناخت بنانے سے قبل ریتو قومی مقابلوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی تھیں۔ انہوں نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز (چنئی) اور کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز (آسام) میں کانسی کے تمغے حاصل کیے تھے۔ ان کامیابیوں نے انہیں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کا اعتماد بخشا۔ احمد آباد میں انہوں نے دنیا بھر کے بہترین یوگاسن ایتھلیٹس کا سامنا کرتے ہوئے شاندار توازن، لچک، طاقت اور مہارت کا مظاہرہ کیا اور دو طلائی تمغے اپنے نام کیے۔





