Imran Masood Explanation: ’’تہوار منانے کی آزادی ہے، لیکن دوسروں کے جذبات اور سہولتوں کا بھی رکھیں خیال…‘‘ دیوالی سے متعلق بیان پر عمران مسعود کی وضاحت
سہارنپور: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے دیوالی، بقرعید، آلودگی اور پرالی جلانے جیسے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو اپنا تہوار منانے کی آزادی حاصل ہے، لیکن اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ اس سے دوسرے لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔ وہیں، …
Toxic air doesn’t discriminate on religion basis: ’’زہریلی ہوا مذہب کی بنیاد پر امتیاز نہیں کرتی‘‘ کانگریس لیڈر ممتاز پٹیل کی سیاسی جماعتوں سے ماحولیاتی بحران کو مذہبی رنگ دینے سے گریز کی اپیل
نئی دہلی: کانگریس رہنما ممتاز پٹیل نے شمالی ہندوستان میں بگڑتی فضائی آلودگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر اس مسئلے کا سامنا کریں اور ماحولیاتی بحران کو مذہبی رنگ دینے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ زہریلی …
Delhi’s air quality still ‘very poor’ category: دہلی کی فضائی آلودگی میں معمولی بہتری لیکن ہوا کا معیار اب بھی ’انتہائی خراب‘ زمرے میں، دیوالی کے بعد کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز
دہلی کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 307 ریکارڈ کیا گیا، جو ’انتہائی خراب‘ زمرے میں آتا ہے۔ اتوار کو دیوالی کی تقریبات کے بعد دہلی کی فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا تھا۔ درجہ حرارت میں کمی اور درمیانی درجے کی دھند نے بھی آلودگی کی صورت حال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
Delhi’s AQI breaches 400: دیوالی کے اگلے روز دہلی پر چھائی دھند کی چادر، زہریلی ہوا سے اے کیو آئی 400 کے پار، کئی علاقوں میں آلودگی ’شدید‘ زمرے میں
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق غازی پور میں اے کیو آئی 418 ریکارڈ کیا گیا، جو ’شدید‘ زمرے میں آتا ہے، جبکہ اکشر دھام میں یہ 337 رہا، جو ’انتہائی خراب‘ زمرے میں شامل ہے۔ دہلی کے کئی مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر اے کیو آئی 400 سے زیادہ درج کیا گیا۔
GRAP III restrictions across Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی خطرناک سطح کے قریب، سی اے کیو ایم نے گریپ-3 کی پابندیاں نافذ کیں، تعمیراتی سرگرمیاں بھی معطل
یہ فیصلہ دیوالی کے تہوار سے دو روز قبل کیا گیا ہے، جس کا مقصد فضائی آلودگی کو مزید خراب ہونے سے روکنا ہے۔ اس سے پہلے پورے این سی آر میں گریپ-2 کی پابندیاں نافذ تھیں۔ اب تیسرے مرحلے کے تحت اضافی سخت اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 382 ریکارڈ کیا گیا، جو ’انتہائی خراب‘ زمرے میں آتا ہے۔





