PM Modi expresses grief on Saudi bus accident: سعودی عرب میں بس حادثے پر وزیراعظم مودی کا اظہار افسوس، کہا-’’ریاض میں بھارتی سفارت خانہ اور جدہ میں قونصلیٹ ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں‘‘
حادثہ صبح 1:30 بجے (IST) مفریحات کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بس میں 43 مسافر سوار تھے جن میں صرف ایک زندہ بچنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ قافلہ مبینہ طور پر حیدرآباد سے روانہ ہوا تھا اور ان میں 20 خواتین اور 11 بچے شامل تھے۔ تمام زائرین مکہ میں عمرہ کی ادائیگی مکمل کر کے مدینہ کی سمت روانہ ہوئے تھے۔





