Dimaghi Naxal Janata Party: ’ سی جے پی‘ کے بعد اب ’دماغی نکسل جنتا پارٹی‘…! پی ایم کے بیان کو بنایا ہتھیار، لاکھوں سے تجاوز کر گئی فالوورز کی تعداد
وزیر اعظم نریندر مودی کے ’دماغی نکسل‘ والے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ’دماغی نکسل جنتا پارٹی‘ (DNJP) نامی پیروڈی اکاؤنٹ تیزی سے وائرل ہو گیا۔ انسٹاگرام پر اس کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس اکاؤنٹ سے راہل گاندھی، اکھلیش یادو، اروند کیجریوال سمیت کئی معروف شخصیات کو فالو کیا جا رہا ہے۔





