PM Modi Inaugurates Emergency Landing Facility: وزیراعظم مودی نے آسام کے مورن میں شمال مشرق کی پہلی ایمرجنسی لینڈنگ سہولت کا کیا افتتاح
وزیراعظم مودی نے ہفتہ کے روز آسام کے ضلع ڈبرو گڑھ کے مورن علاقے میں نیشنل ہائی وے پر قائم شمال مشرقی بھارت کی پہلی ایمرجنسی لینڈنگ سہولت (ای ایل ایف) کا افتتاح کیا۔ اس اہم منصوبے کو بھارتی فضائیہ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور اسے ملک کے دفاعی انفراسٹرکچر میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
PM Modi Visit Assam Dibrugarh: آسام میں بھارتی فضائیہ کو پہلی بار ہائی وے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی سہولت ملی، وزیراعظم مودی نے ایمرجنسی رن وے کا کیا افتتاح
ہفتے کے روز اس سہولت کا افتتاح وزیراعظم مودی نے بھارتی فضائیہ کے سی-130 جے سپر ہرکولس طیارے سے لینڈنگ کرتے ہوئے کیا۔ یاد رہے کہ 16 نومبر 2021 کو وزیراعظم نے یو پی کے سلطان پور میں پوروانچل ایکسپریس وے پر بنی ایئر اسٹرپ کا افتتاح بھی اسی طیارے سے لینڈنگ کر کے کیا تھا۔
PM Modi Airstrip Inauguration: وزیر اعظم مودی 14 فروری کو آسام میں ایمرجنسی لینڈنگ فیلڈ کا کریں گے افتتاح، رافیل اور سکھوئی دکھائیں گے فضائی طاقت
مستقبل میں دو محاذی جنگ کے ممکنہ خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت اپنی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے میں مصروف ہے۔ اسی حکمتِ عملی کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں قومی شاہراہوں پر ایمرجنسی لینڈنگ فیلڈز کی تعمیر تیزی سے کی جا رہی ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بھارتی فضائیہ کو متبادل رن وے دستیاب رہیں۔





