PM Modi’s making India a reliable development partner: وزیراعظم مودی ہندوستان کو بنا رہے ہیں دوسرے ممالک کا ایک بھروسے مند ترقیاتی شراکت دار
وزیر اعظم نریندر مودی دنیا بھر میں بنیادی ڈھانچے، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور مواصلات سے متعلق پروجیکٹس کی حمایت کرتے ہوئے ہندوستان کو مختلف ممالک کے سامنے ایک مضبوط ترقیاتی شراکت دار کی حیثیت سے پیش کرنے پر زور دیتے رہے ہیں۔ ماریشس میں اس سلسلے میں ایک اور سنگِ میل قائم ہوگا جب وزیر اعظم وہاں ایک سول سروس کالج اور ایک ایریا ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کریں گے۔





