Colombo Test: تیسرے دن کولمبو ٹیسٹ پر بھارت کی گرفت مضبوط، سری لنکا پر فالو آن کا خطرہ
بھارت کے 503 رنز کے جواب میں سری لنکا نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 83.4 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 265 رنز بنا لیے۔ بارش کے باعث تیسرے دن کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا۔ میزبان ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام تک 2 وکٹ کے نقصان پر صرف 8 رنز بنائے تھے۔




