Bharat Express DD Free Dish

Democracy In Nepal

نئی حکومت کے بارے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اقتدار کی باگ ڈور سنبھالتے ہی وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا اعلان کیا گیا۔ یہ وہ کلچر ہے جس نے برسوں سے عام آدمی اور حکمران طبقے کے درمیان ایک واضح خلیج پیدا کر رکھی ہے۔

انتخابات سے قبل ہولی کے تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کارکی نے کہا کہ یہ تہوار اتحاد اور خیرسگالی کی علامت ہے اور اسے ذمہ داری کے ساتھ منایا جانا چاہیے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ وہ ایک مشکل تاریخی لمحے میں منصب سنبھال کر ملک کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہیں اور اب چند روز میں اقتدار کی باگ ڈور عوام کے منتخب نمائندوں کے ہاتھ میں ہوگی۔