Class XII Student Stabbed To Death: دہلی کے سرکاری اسکول کے باہر 12ویں جماعت کے طالب علم کا چاقو مار کر قتل، ایک اور طالب علم زخمی، 2 مشتبہ افراد حراست میں
نئی دہلی: دہلی کے مغربی علاقے موہن گارڈن میں بدھ کی شام اسکول کے باہر نامعلوم افراد کے ایک گروپ نے 12ویں جماعت کے 17 سالہ طالب علم کو چاقو مار کر قتل کر دیا، جبکہ ایک دوسرے طالب علم کو مار پیٹ کر زخمی کر دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور حملے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Rahul Gandhi Viral Video: راہل گاندھی نے پوچھا ’سب سے رسکی کام‘، لڑکی نے دیا ایسا جواب کہ وائرل ہو گیا، دیکھیں ویڈیو
دہلی یونیورسٹی کے گارگی کالج میں راہل گاندھی کے سوال ’سب سے رسکی کام کیا ہے؟‘ پر ایک طالبہ نے مزاحیہ جواب دیا، جس کے بعد پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
Great News for College Students: کالج کے طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری: اب پڑھائی کے ساتھ ملے گی 9,000 روپے کی انٹرن شپ، حکومت نےبدلے قواعد
کارپوریٹ امور کی وزارت نے وزیراعظم انٹرن شپ اسکیم کے قواعد میں نرمی کر دی ہے۔ اب ڈگری مکمل ہونے کا انتظار ضروری نہیں ہوگا؛ آخری سال کے طلبہ بھی ماہانہ 9,000 روپے وظیفے پر انٹرن شپ کر سکیں گے۔ اس کے لیے صرف کالج سے ایک این او سی درکار ہوگی۔
Urdu Language: دہلی کے سرکاری اسکولوں میں تیسری زبان کے طور پر اردو کا انتخاب ممکن، جانیے کیسے کریں انتخاب
قومی راجدھانی دہلی کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ اب دیگر لازمی مضامین کے ساتھ ساتھ تیسری زبان کے طور پر اردو زبان کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ محکمہ تعلیم دہلی کی جانب سے طلبہ کو مختلف زبانیں سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جن میں اردو بھی شامل ہے۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کی لسانی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں مختلف ثقافتوں سے جوڑنا ہے۔





