Bharat Express DD Free Dish

Delhi Political News

جمعیۃعلماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ اس اجلاس سے آج فرقہ پرستی اورنفرت کے خلاف جوآوازاٹھی ہے نہ تواسے کوئی طاقت دباسکتی ہے اورنہ ہی کمزور کر سکتی ہے ، ایک دن اس آوازمیں بھی لاکھوں کڑوروں آوازیں شامل ہوں گی اورہم ملک سے فرقہ پرستی اورنفرت کو مٹانے میں کامیاب رہیں گے۔ انہوں نے ایک بارپھروضاحت کی کہ جمعیۃ علماء ہند ایک مذہبی تنظیم ہے اورسیاست سے ہماراکوئی تعلق نہیں ہم نہ توالیکشن لڑتے ہیں اورنہ کسی کو لڑاتے ہیں بلکہ ہم ملک میں اتحاد اوریکجہتی کا پیغام دینا چاہتے ہیں، ہمارا مقصد برادران وطن کو یہ باورکرانا ہے کہ نفرت تباہی اوربربادی ہی لاتی ہے، جس کا نظارہ ہم آج اپنی آنکھوں سے کررہے ہیں۔

کامن ویلتھ کے 42 ممالک کے 61 اسپیکرز اور پریزائیڈنگ افسران کی شرکت، وزیراعظم مرکزی ہال میں شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔ سی ایس پی او سی کا 27واں اجلاس جنوری 2024 میں یوگانڈا میں منعقد ہوا تھا۔