Urdu Conclave 2026

Delhi earthquake

جمعہ کی رات شمالی ہندوستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے تیز جھٹکوں نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا۔ رات 9 بج کر 42 منٹ پر آنے والے اس زلزلے نے دہلی-این سی آر سمیت کئی ریاستوں میں زمین کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلے کے جھٹکے چنڈی گڑھ، پنجاب، ہریانہ اور جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

دہلی این سی آر میں 9 بج کر 4 منٹ پر زلزلے کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا ،جو قریب بیس سے تیس سکینڈ تک زمین کو ہلاتا رہا۔ دفتروں میں پہنچ چکے لوگ آناً فاناً کرسیاں چھوڑ کر باہر بھاگ نکلے اور گھروں میں موجود لوگ بھی گھر سے باہر نکل آئے۔

انڈیا کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بیان جاری کیا کہ  زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی۔سوال ہوا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت اوسط تھی، پھر لوگوں نے اتنے زوردار جھٹکے کیوں محسوس کیے؟