UP’s Defence Corridor: وہ دن دور نہیں جب یوپی کا ڈیفنس کوریڈور دنیا بھر میں جانا جائے گا: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس مقام پر نصب ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی، پنڈت دین دیال اُپادھیائے اور اٹل بہاری واجپئی کے مجسمے جتنے بلند ہیں، اس سے حاصل ہونے والی تحریک ان سے کہیں زیادہ بلند ہے۔ انہوں نے اٹل بہاری واجپئی کے الفاظ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قومی تعمیر کے لیے قدم ملا کر چلنا ہوگا۔





