Political Allegations: شندے شیو سینا میں شامل ہونے والے ارکان پارلیمنٹ کے دفاع میں رانے کا راوت پر سخت حملہ، راوت کو بتایا ’’گٹرچھاپ کیریکٹر‘‘
حالیہ سیاسی پیش رفت کو شیو سینا (ادھو) کے لیے ایک اور بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ پارٹی پہلے ہی اندرونی اختلافات اور ممکنہ بغاوت کی قیاس آرائیوں کا سامنا کر رہی تھی۔ حال ہی میں چھ ارکانِ پارلیمنٹ نے پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی، جس کے بعد جماعت میں ممکنہ تقسیم کی خبریں زور پکڑگئی تھیں۔
UTB Rebel MPs: شیوسینا (یو بی ٹی) میں بغاوت کی قیاس آرائیاں، باغی ارکان پارلیمنٹ پر برس پڑے سنجے راؤت، کہا-’’جانا ہے تو پہلے استعفیٰ دو‘‘
سنجے راؤت نے الزام لگایا کہ پارٹی میں پھوٹ ڈالنے کے لیے بعض اراکین پارلیمنٹ کو مالی لالچ دی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہر رکن پارلیمنٹ کو 15 کروڑ روپے پہنچائے گئے، جس کے بعد وہ ناندیڑ، پونے اور دیگر مقامات سے چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے روانہ ہوئے۔
BJP washing machine is back: ’’بی جے پی کی واشنگ مشین واپس آگئی‘‘ عام آدمی پارٹی کے ممبران کے بی جے پی میں شامل ہونے پر جے رام رمیش کا طنز
یہ معاملہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملک کی سیاست میں پارٹی بدلنے کا رجحان ایک بار پھر زور پکڑ رہا ہے، جس پر مختلف سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر شدید الزامات عائد کر رہی ہیں۔ آنے والے دنوں میں اس معاملے کے قانونی اور سیاسی اثرات مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔





