Rampur Raod Accident: ایک ہی لمحے میں اجڑ گئیں چار زندگیاں! کھڑے ٹرک سے ٹکرائی کار، سفر ماتم میں ہو گیا تبدیل
رام پور کے ٹانڈہ-مرادآباد روڈ پر کھڑے ٹرک سے تیز رفتار ایکو کار ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اس حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ایس پی نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی، جبکہ ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
Europe Heatwave 2026: یورپ میں شدید ہیٹ ویو کی تباہی، 21 جون سے 1,300 سے زائد اموات، ڈبلیو ایچ او کی سنگین وارننگ
یورپ میں شدید ہیٹ ویو کے باعث 21 جون سے اب تک 1,300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ کئی ممالک میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ یورپ دنیا کا سب سے تیزی سے گرم ہونے والا براعظم بن چکا ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث اس طرح کے شدید حالات ہر سال مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔
SIR BLO suicide 15 deaths controversy: ایس آئی آر کا’سائیڈ ایفیکٹ‘؟ 3 ہفتوں میں 6 ریاستوں کے 15 بی ایل او کی موت کا دعویٰ، ملک میں افرا تفری !
ملک کے 12 ریاستوں میں جاری ایس آئی آر کے حوالے سے بڑا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 ہفتوں میں 15 بی ایل او کی موت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اپوزیشن نے الزام لگایا کہ بڑھتے ہوئے ورک لوڈ کی وجہ سے بی ایل او خودکشی کر رہے ہیں اور الیکشن کمیشن کی اس کارروائی کا فائدہ بی جے پی اٹھا رہی ہے۔
Arunachal Pradesh: اروناچل کے وزیر اعلیٰ نے لینڈ سلائیڈنگ کے سبب ہلاکتوں پر کیا اظہارِ تعزیت، مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان
وزیر اعلیٰ کھنڈو نے معصوم جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان کے افراد کے لیے صبر کی دعا کی۔
China-Pakistan Storm: پاکستان سے چین تک تباہی، اب تک 27 افراد کی ہوئی موت
پاکستان کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث 22 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع کو شدید بارشوں اور طوفان کا سامنا کرنا پڑا، شدید بارشوں کے باعث کئی شہر سیلاب کی لپیٹ میں آگئے۔





