Rahul Demands Registration of FIR:’ملیکارجن کھڑگے کی سبھا کے بعدشدھی کرن پرSC/STایکٹ کے تحتFIRدرج ہو‘،راہل کا مطالبہ
راہل گاندھی نے کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے کی اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں ہوئی سبھا کے بعد مبینہ طور پر کیے گئے شدھی کرن کے معاملے کو بھی اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ اس واقعے کے ذمہ دار لوگوں کے خلاف ایس سی اور ایس ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے۔
Mallikarjun Kharge on Amit Shah: جب میں ایم ایل اے بنا تو امت شاہ بچے تھے، ملکارجن کھڑگے کا بی جے پی پر سخت حملہ
کھڑگے نے بی جے پی پر مذہبی بنیادوں پر امتیاز برتنے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے ہلدوانی میں اپنی سیاسی ریلی کے بعد مبینہ طور پر مقام کی ’شدھی کرن‘ کرائے جانے کے معاملے پر سخت اعتراض کیا۔الزام ہے کہ 8 اگست کو کھڑگے کی ریلی کے دو دن بعد 10 اگست کو شری رام سینا نے اسی مقام پر گنگاجل کا چھڑکاؤ کیا اور ہون کیا۔ اس واقعے کے بعد سیاسی تنازع پیدا ہوگیا۔ کانگریس لیڈروں نے الزام لگایا کہ یہ دلتوں کے خلاف امتیازی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔
Modi Govt Released 1178 Crore: مودی حکومت کا بڑا تحفہ: کرناٹک کے دلت طلبہ کو پوسٹ میٹرک اسکالرشپ میں ملے 1,178 کروڑ روپے، براہِ راست اکاؤنٹس میں بھیجی گئی رقم
مرکزی حکومت نے کرناٹک کے دلت طلبہ کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے تحت 1,178 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری اس رقم کو طلبہ کے بینک کھاتوں میں براہِ راست منتقل کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد معاشی طور پر کمزور طلبہ کو اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے میں مدد فراہم کرنا اور تعلیم کے راستے میں مالی رکاوٹوں کو کم کرنا ہے۔
Dalit Man In Lucknow Made To Lick Water Spilled On The Floor : “چاٹ کر بتاؤ یہ پیشاب نہیں ہے”، لکھنؤ میں دلت شخص سے زمین پر گرا پانی چاٹنے کو کہا گیا، ملزم گرفتار
شکایت میں رام پال راوت نے کہا کہ "کل شام، میں لکھنؤ کے کاکوری علاقے میں شیتلا ماتا مندر میں پانی پی رہا تھا، تبھی سوامی کانت نے مجھ پر پیشاب کرنے کا الزام لگایا۔ میں نے کہا کہ میں نے پیشاب نہیں کیا ہے اور وہاں پانی گر گیا ہے"۔
Rahul on Ayodhya Murder Case: ایودھیا میں دلت لڑکی کے قتل پر راہل گاندھی نے حکومت کو گھیرا
کانگریس لیڈر اور رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایودھیا میں ایک دلت لڑکی کے ساتھ ہونے والے ظلم کو دل دہلا دینے والا اور شرمناک بتایا ہے۔
Sarpanch, his family ‘beat Dalit man to death’: مدھیہ پردیش میں ایک دلت شخص کو سرپنچ نے اپنے خاندان کے ساتھ مل کر لاٹھی اور راڈ سے پیٹ پیٹ کر مار دیا
حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ میڈیکل کالج پہنچا دیاگیا۔پولیس نے بتایا کہ نارد کے خاندان نے سرپنچ اور اس کے رشتہ داروں پر پہلے سے سوچے سمجھے قتل کا الزام لگایا اور ان کے ساتھ تنازعات کی تاریخ کا حوالہ دیا۔
PM Modi In Ghosi: انڈیا اتحاد 3 سازشیں کیوں رچ رہا ہے، پی ایم مودی نے گھوسی میں کہا – راجپوت، برہمن، دلت
انڈیا اتحاد چاہتا ہے کہ تمام ذاتیں آپس میں لڑیں… راجپوت، برہمن، راج بھر، دلت، کائستھ سب آپس میں لڑ کر کمزور ہو جائیں۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ انڈی کا کیا فائدہ ہوگا؟





