Australia Vs Bangladesh: آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش: مچل اسٹارک کے نشانے پر کپل دیو اور ڈیل اسٹین کا بڑا ریکارڈ
آسٹریلیا کے تجربہ کار فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی نظریں 13 اگست سے بنگلہ دیش کے خلاف شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کپل دیو اور ڈیل اسٹین کے ایک بڑے ریکارڈ پر جمی ہوئی ہیں۔ تاہم اسٹارک کا کہنا ہے کہ انفرادی کامیابیاں ان کے لیے ہمیشہ ٹیم کے مفاد کے بعد آتی ہیں۔





