Western Disturbance and a Cyclonic Storm: اگلے 8 گھنٹوں میں 17 ریاستوں میں طوفان اور موسلادھار بارش کا الرٹ، 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی ہوائیں
موسمی ماہرین کے مطابق سمندری طوفان ارناب اور مغربی ہواؤں کے دباؤ کے مشترکہ اثر سے آئندہ 2 سے 3 دن تک مشرقی اور ساحلی ہندوستان میں بارش کی سرگرمیاں جاری رہ سکتی ہیں۔ خاص طور پر ساحلی آندھرا پردیش، آسام، میزورم اور تریپورہ میں بھاری سے بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Cyclonic Storm ‘Arnab’ in the Bay of Bengal: خلیج بنگال میں سمندری طوفان ’ارنَب‘، بھارت میں ہائی الرٹ، ان ریاستوں میں دکھائی دے گا اثر
سمندری طوفان کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اڈیشہ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش میں قومی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ان ٹیموں کو ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔ انتظامیہ طوفان کے اثرات اور موسم کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔





