Bharat Express DD Free Dish

Cyclone Ditwah Relief

بھارت اور سری لنکا کے درمیان دیرینہ شراکت داری کے بارے میں ہائی کمشنر مہیشنی کولون نے کہا کہ بھارت بارہا سری لنکا کے ایک قابلِ اعتماد اور اچھے شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے۔ سری لنکا کے عوام بھارت کو ایک ایسے بھروسہ مند پارٹنر کے طور پر دیکھتے ہیں جو ہمارے ساتھ کھڑا ہے اور ماضی میں بھی مسلسل ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

سائیکلون دتواہ سے سری لنکا میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے۔ 25 اضلاع میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈز کی وجہ سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ بھارت کی میڈیکل ٹیمیں مدد پہنچانے میں مصروف ہیں۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے، حکومت نے نقصانات کا تخمینہ لگانا شروع کر دیا ہے۔

سری لنکا میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے بعد بھارت کی فوری امداد کو دوطرفہ تعلقات کی مضبوط مثال۔ بھارت نے اضافی فوجی جہاز اور بحری جہاز standby پر رکھے ہیں تاکہ ضرورت کے مطابق مزید امداد بھیجی جا سکے۔ دونوں ممالک کے درمیان رابطہ مسلسل جاری ہے اور وزیر اعظم مودی نے صدر دسانائیکے کو یقین دلایا ہے کہ بھارت اس مشکل وقت میں سری لنکا کے ساتھ کھڑا رہے گا۔