Home Affairs operation:بیرون ملک چھپے گینگسٹروں کی اب خیرنہیں!ملائیشیا سے بَمبیہا گینگ کے3ملزم گرفتار،امورداخلہ کی کارروائی سے جرائم پیشہ افرادمیں خوف
ملائیشیا میں چھپے تین مبینہ گینگسٹروں کو گرفتار کرکے بھارت واپس لایا گیا ہے۔ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی تینوں کو گرفتار کیا گیا، جس کے بعد مزید تفتیش کے لیے انہیں پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
Narco-Coordination Centre: ’’پتہ لگاؤ، جڑ سے کاٹو اور مکمل خاتمہ کرو‘‘ وزیرداخلہ امت شاہ کا منشیات اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کا عزم
امت شاہ نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر اس جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، اس لیے ان کے خلاف سخت اور بے رحم رویہ اختیار کرنا ضروری ہے، جبکہ نشے کے شکار افراد کی بحالی اور مدد پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سال کے لیے حکومت کا لائحۂ عمل واضح ہے اور اگلے سال اس کا جائزہ لے کر آئندہ مرحلے کی حکمتِ عملی تیار کی جائے گی۔
Lawrence Bishnoi Gang Shooter Arrested: چار کروڑ کی رنگداری مانگنا پڑا مہنگا، فائرنگ کرنے والا بشنوئی گینگ کا شوٹر پولیس کے شکنجے میں
دہلی پولیس کی کرائم برانچ اور راجستھان پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں لارنس بشنوئی گینگ کے ایک خطرناک شوٹر کو گرفتار کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت پردیپ شرما عرف گولو کے طور پر ہوئی ہے، جو صرف 23 برس کا ہے لیکن سنگین جرائم میں اس کا نام طویل عرصے سے شامل رہا ہے۔
Global drug cartel busted: عالمی منشیات اسمگلنگ گروہ کا پردہ فاش، امت شاہ نے این سی بی کو کئی ایجنسیوں کے باہمی تعاون کی شاندار مثال قرار دیا
یہ گروہ نئی دہلی کے بنگالی مارکیٹ کے قریب ایک معمولی گاڑی کی چیکنگ کے دوران بے نقاب ہوا، جس سے ایک نہایت پیچیدہ مجرمانہ نیٹ ورک کا انکشاف ہوا جو بھارت، امریکہ، آسٹریلیا اور یورپ میں سرگرم تھا۔ اس سے نہ صرف غیر قانونی فارما نیٹ ورکس کی عالمی رسائی ظاہر ہوئی بلکہ بین الاقوامی کارروائیوں میں این سی بی کی قیادت کی صلاحیت بھی نمایاں ہوئی۔





