Bharat Express DD Free Dish

Cricket Glory

آر سی بی کو اپنی تاریخ کا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کے لیے 17 سیزن انتظار کرنا پڑا۔ ٹیم نے 18ویں سیزن میں پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اور پھر آئی پی ایل 2026 میں کامیابی کا اعادہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ ٹرافی اپنے نام کر لی۔

نیتا امبانی نے ممبئی میں منعقدہ تقریب ’یونائیٹڈ ان ٹرائمف‘ کے دوسرے ایڈیشن کو ہر ہندوستانی کی جانب سے بھارت کی تین ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیموں کے لیے ایک تشکر اور اعزاز قرار دیا۔ انہوں کہا کہ نئے سال کا آغاز ایک نہایت خصوصی موقع کے ساتھ ہو رہا ہے، جہاں بھارت کی مردوں کی کرکٹ ٹیم، خواتین کی کرکٹ ٹیم اور نابینا خواتین کی کرکٹ ٹیم تینوں ورلڈ کپ فاتح ٹیمیں ایک ہی چھت کے نیچے موجود ہیں۔