If you are a true Indian, you wouldn’t say this: ’’اگر آپ سچے ہندوستانی ہیں تو ایسی بات نہیں کریں گے‘‘ چین کے قبضے کے دعوے پر سپریم کورٹ نے راہل گاندھی پر کی سخت تنقید
راہل گاندھی نے یہ بیان16 دسمبر 2022 کو اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوران میڈیا اور عوام کے سامنے دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’لوگ بھارت جوڑو یاترا، گہلوت، سچن پائلٹ پر سوال کرتے ہیں لیکن چین نے 2000 مربع کلومیٹر زمین پر قبضہ کر لیا، 20 جوان شہید ہوئے، اروناچل میں فوجیوں کو پیٹا گیا، اس پر کوئی سوال نہیں کرتا۔‘‘





