Bharat Express DD Free Dish

Congress RJD ties

وزیر اعظم مودی نے بہار کے چھپرا میں جمعرات کو ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل پر زبردست حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس دراصل راجد کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہے، اسی لیے اس نے بہار کے خلاف بیانات دینے والے لیڈروں کو ریاست کی انتخابی مہم میں اتارا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو بہار کے مظفرپور میں ایک بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس پر زبردست سیاسی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں جماعتوں کی پہچان پانچ الفاظ میں سمائی ہوئی ہے — ’’کٹّہ، ظلم و بربریت، کڑواہٹ، بدانتظامی اور کرپشن‘‘۔

بہار اسمبلی انتخابات کے موسم میں اس وقت بیہ پور اسمبلی سیٹ سیاسی بحث کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس سیٹ کی خاص بات یہ ہے کہ پچھلے 70 برسوں سے یہاں کوئی بھی پارٹی لگاتار تین بار جیت حاصل نہیں کر سکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بیہ پور کو ریاست کی سب سے خطرناک اور غیر یقینی سیٹ مانا جاتا ہے۔

وزیرِاعظم نریندر مودی نے ’خاندانی سیاست‘ کو لے کر کہا کہ ”آر جے ڈی اور کانگریس صرف اپنی نسلوں کی سیاست بچانے میں لگی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہار کے نوجوانوں سے جھوٹے وعدے کیے جا رہے ہیں۔ جہاں آر جے ڈی ہوتی ہے، وہاں قانون و نظم کا نام و نشان نہیں ہوتا۔ ان کے دور میں لوٹ، اغوا، تاوان اور قتل ایک صنعت بن گئے تھے“۔

گہلوت نے اعلان کیا ہے کہ مہاگٹھ بندھن کل ایک پریس کانفرنس کرے گا تاکہ اتحاد کی طاقت اور یکجہتی کو واضح کیا جا سکے۔ انہوں نے بی جے پی پر ’اسپانسرڈ مہم‘ چلانے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔