Bharat Express DD Free Dish

Congress CWC Meeting

کانگریس نے آل پارٹی میٹنگ کے طریقہ کارپربھی سوال اٹھائے۔ سید ناصرحسین اورجے رام رمیش نے کہا کہ یہ میٹنگ اب صرف رسمی بن کررہ گئی ہے۔ ان کے مطابق، وہاں کئی لیڈر اپنی بات رکھتے ہیں، لیکن آخرمیں فیصلے کچھ ہی لوگ لیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کی رائے کوسنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔

سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے منریگا، جمہوریت، آئین اور رائے دہندگان کے حقوق پر مودی حکومت کو گھیرا ہے۔ انہوں نے ملک گیرتحریک اور انتخابی حکمت عملی بنانے کا اعلان کیا۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور بھی اجلاس میں موجود ہیں، حالانکہ حالیہ دنوں میں پارٹی کے ساتھ ان کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ ماضی قریب میں وہ پارٹی کی بعض میٹنگوں میں غیر حاضر رہے اور وزیراعظم نریندر مودی کے ایک خطاب کی تعریف کرنے پر بھی سرخیوں میں رہے تھے۔