Bharat Express DD Free Dish

Congo

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان اور طیارے کے عملے کے افراد بھی حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے بعد وہ کک وٹ سے دارالحکومت کنشاسا کی جانب واپس آ رہا تھا۔ اسی دوران کینجے کے علاقے میں طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

کالندو کان طویل عرصے سے تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ یہ تنازعہ غیر قانونی کان کنوں، ایک مقامی کوآپریٹو اور لائسنس یافتہ آپریٹرز کے درمیان جاری ہے۔ حکومت نے متعدد بار غیر قانونی کان کنی کو روکنے کی کوشش کی ہے،

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے مطابق ہیضہ ایک شدید اسہال کا انفیکشن ہے، جو وائبریو کولرا نامی بیکٹیریا سے آلودہ کھانے یا پانی کے استعمال سے ہوتا ہے۔ یہ صحت عامہ کا عالمی خطرہ ہے اور یہ سماجی، اقتصادی ترقی اور عدم مساوات کی کمی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ ہیضہ اور آلودہ پانی سے ہونے والی دیگر بیماریوں سے بچنے کے لیے صاف پانی، بنیادی صفائی ستھرائی اور ہائجین کا ہونا ضروری ہے۔

اس ہفتے کے آخر میں ادیس ابابا میں ہونے والے افریقی یونین کے دو روزہ سربراہی اجلاس میں یہ بحران ایجنڈے میں سب سے اوپر ہوگا۔ کانگو کے صدر کے دفتر نے جمعے کے روز کہا کہ تسیسیکیدی اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے لیکن وہ اپنے وزیر اعظم کو ملک کی نمائندگی کے لیے بھیجیں گے۔

DRC نے روانڈا پر ‘M23’ کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔ وہیں، روانڈا کا دعویٰ ہے کہ ڈی آر سی کی فوج نے خود کو روانڈا کے باغی گروپ ’ڈیموکریٹک فورسز فار دی لبریشن آف روانڈا‘ کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا ہے، جس پر 1994 کی نسل کشی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

اقوام متحدہ کے امن مشن نے کانگو میں 1999 میں کام کرنا شروع کیا تھا۔ شمال مشرقی علاقے میں تین دہائیوں سے جاری تنازعات نے 60 لاکھ سے زیادہ افراد کو بے گھر کر دیا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق 2021 سے بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعات گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شہریوں پر ہونے والے پر تشدد حملوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہیں، جو زوگو اور پڑوسی مہاگی میں شہری اور انسانی کارروئیوں کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔