Sonia Gandhi admitted to Hospital: سونیا گاندھی کو سانس کی تکلیف کے باعث سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا، حالت مستحکم
سرد موسم اور دہلی کی آلودگی کے باعث برونکیل دمے میں ہلکا اضافہ، اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ سونیا گاندھی کی حالت مسلسل بہتر ہو رہی ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان کی طبی پیش رفت کو دیکھتے ہوئے معالجین ایک یا دو دن میں اسپتال سے چھٹی دینے کے بارے میں فیصلہ کر سکتے ہیں۔




