Jamaat-e-Islami Hind: ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے مسلمان آگے بڑھ کر انفرادی و اجتماعی جدو جہد کریں: امیر، جماعت اسلامی ہند
جماعت اسلامی ہند کے " شعبہ برائے فرقہ وارانہ ہم آہنگی‘‘ کی جانب سے ایک دوروزہ پروگرام بعنوان’ آل انڈیا کمیونل ہارمونی کو آرٹینیٹرز میٹ‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی تقریباً 20 ریاستوں سے زمینی سطح پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے کام کرنے والے مرد و خواتین نے شرکت کی۔





