Cancer Stricken Cobbler Ramchait Seeks Help : راہل گاندھی کی دی ہوئی مشین بند، کینسر سے جوجھ رہے موچی رام چیت نے مانگی مدد
موچی رام چیت اب کینسر سے جوجھ رہے ہیں۔ دو سال پہلے اُنہیں گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد ان کی صحت مسلسل بگڑتی گئی۔ آج وہ بستر سے اٹھنے کے قابل نہیں۔ اُن کے 28 سالہ بیٹے راگھو موچی، جو اب خاندان کے واحد کماؤ فرد ہیں، نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے اپنے والد کے علاج کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔





