Delhi’s CM announced “Boat Services” in Yamuna Soon: دہلی میں بدلے گی جمنا کی حالت، جمنا ندی میں ہوگا کروز اور فیری خدمات کا آغاز
مرکز اور دہلی حکومت کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ اب جمنا میں فیری سروس اور کروز ٹورزم دہلی کے لوگوں کا ایک نیا اور منفرد تجربہ فراہم کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ یہ سروس نہ صرف دہلی میں سیاحت کو فروغ دے گی بلکہ عالمی منظرنامے پر بھی دہلی کی شناخت ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر مزید مستحکم کرے گی۔





