Supreme Court: چیف جسٹس کو الیکشن کمشنروں کی تقرری میں شامل کرنے پر سپریم کورٹ کے ججوں کی رائے الگ، جسٹس دتا بولے- ہم اس نتیجے سے متفق نہیں
جسٹس دتا نے کہا کہ اگرچہ دونوں ججوں کا نتیجہ مختلف ہے، لیکن ان کا خیال ہے کہ اب اس معاملے کو 3 ججوں کی بنچ کے پاس بھیجا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ معاملہ چیف جسٹس کے سامنے رکھا جائے اور وہ 5 ججوں کی بنچ تشکیل دے دیں۔جسٹس دتا نے کہا کہ عرضی گزاروں کو خدشہ تھا کہ آئینی بنچ کو بھیجے گئے معاملات پر برسوں تک سماعت نہیں ہوتی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس معاملے کی جلد سماعت ہوگی۔
MC Chagla Memorial Lecture: ترقی کو انسانی حقوق اور وقار سے الگ نہیں کیا جا سکتا، ایم سی چاگلہ میموریل لیکچر سے سابق چیف جسٹس بی آر گوئی کا خطاب
سابق جج نے کہا، ’’ایک شخص کو بظاہر سیاسی آزادی حاصل ہو سکتی ہے، لیکن جب وہ خوراک، تعلیم، صحت کی سہولت، روزگار یا باوقار زندگی گزارنے کے لیے ضروری بنیادی حالات سے محروم ہو تو اس آزادی کی حقیقی اہمیت کم ہو جاتی ہے۔ اس لیے حقوق محض نظری تصورات بن کر نہیں رہ سکتے۔‘‘وہ نویں چیف جسٹس ایم سی چاگلہ میموریل لیکچر سے خطاب کر رہے تھے
IXth Chief Justice M.C.Chagla Memorial Lecture: ممبئی میں آج سابق چیف جسٹس بھوشن آر گوائی کا خصوصی خطاب، انسانی حقوق اور پائیدار ترقی کے اہداف پر ہوگی گفتگو
یونیورسٹی آف ممبئی کے شعبۂ قانون اور چیف جسٹس ایم سی چھاگلا میموریل ٹرسٹ کے اشتراک سے 9ویں چیف جسٹس ایم سی چھاگلا میموریل لیکچر کا انعقاد
Global Mediation Conference: کاروباری تنازعات کے حل میں ’میڈی ایشن‘ ناگزیر اور ایک مؤثر سائنس: جسٹس جے۔کے۔ مہیشوری
سپریم کورٹ آف انڈیا کے معزز جج جسٹس جے۔کے۔ مہیشوری نے کہا کہ کمرشیل اور کاروباری تنازعات کے مؤثر، تیز اور پائیدار حل کے لیے میڈی ایشن اب محض ایک متبادل طریقہ نہیں بلکہ ایک منظم اور سائنسی عدالتی عمل بن چکا ہے، جسے موجودہ قانونی نظام میں لازمی حیثیت حاصل ہو رہی ہے۔
CJI B R Gavai Celebrates Contributions of Lal Narayan Sinha and Shanti Bhushan: سپر یم کورٹ میں چیف جسٹس بی آر گوئی نے ممتاز قانونی شخصیات لال نارائن سنہا اور شانتی بھوشن کی تصاویر کی رونمائی کی
چیف جسٹس بی آر گوئی نے سپریم کورٹ میں لال نارائن سنہا اور شانتی بھوشن کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی، ان کی قانون اور آئینی دیانت داری کے میدان میں نمایاں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے انصاف اور جمہوریت کے لیے ان کی وابستگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی آنے والی نسلوں کے قانونی پیشہ وروں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
PM Speech in SC National Conference: سپریم کورٹ میں منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا ،’ایز آف ڈوئنگ‘ اور ’ایز آف لیونگ‘ ’ایز آف جسٹس‘ کے بغیر ممکن نہیں
وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ (8 نومبر) کو دارالحکومت دہلی میں سپریم کورٹ میں قانونی امداد کی فراہمی کے نظام کو مضبوط کرنے سے متعلق قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔
CJI B. R. Gavai Said Protecting Girl Child Means Liberating Her Soul : لڑکی کی حفاظت کا مطلب، اس کی روح کو آزاد کرنا ہے: چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی
چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی نے قومی سالانہ اسٹیک ہولڈر مشاورتی کانفرنس میں بچیوں کی حفاظت پر بات کی۔ عدالت کی جووینائل جسٹس کمیٹی اور یونیسیف انڈیا کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر سمیت عدلیہ کے کئی ارکان نے شرکت کی۔
Income Tax Appellate Tribunal symposium: انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل کے سمینار میں چیف جسٹس بی آر گوئی کا خطاب، کہا-’’تقرری کا عمل شفاف ہو، تاکہ عوام کا اعتماد قائم رہے‘‘
’’انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل (ITAT) کردار، چیلنجز اور مستقبل کی راہ‘‘ کے موضوع پر سیمینار اور اعزازی تقریب میں ہندوستان کے چیف جسٹس جسٹس بی آر گوئی کو اعزاز سے نوازا گیا۔
Pm Modi Spoke to Chief Justice of India: وزیراعظم نریندر مودی نے چیف جسٹس بی آر گوئی سے فون پر کی بات—سپریم کورٹ میں حملے پر سخت ناراضگی کا اظہار
سپریم کورٹ میں وکیل کی جانب سے چیف جسٹس پر جوتا پھینکنے کی ناکام کوشش۔ سپریم کورٹ کے اندر پیش آیا یہ افسوسناک واقعہ نہ صرف عدلیہ پر حملہ سمجھا جا رہا ہے بلکہ جمہوری اقدار اور آئینی وقار کے لیے ایک چیلنج بھی ہے۔ حکومت و اپوزیشن دونوں نے اسے سختی سے مسترد کرتے ہوئے عدلیہ کے وقار کے تحفظ پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔
Delhi Arbitration Weekend 2025: ’’ثالثی نظام عدلیہ پر دباؤ کم کرنے کا مؤثر ذریعہ‘‘ دہلی آربیٹریشن ویک اینڈ 2025 میں چیف جسٹس آف انڈیا کا کلیدی خطاب
چیف جسٹس نے نشاندہی کی کہ تجارتی تنازعات میں تاخیر کاروبار پر براہ راست منفی اثر ڈالتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ثالثی جیسے نظام کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ تنازعات کا حل وقت پر اور کم اخراجات کے ساتھ ممکن ہو سکے۔





