Chhattisgarh Power Plant Blast: چھتیس گڑھ پاور پلانٹ حادثہ: اب تک 17 افراد کی ہو چکی ہے موت، 36 مزدور زخمی، تحقیقات کا حکم
حادثے کے بعد منظر انتہائی دل دہلا دینے والا تھا۔ مزدوروں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کے لیے مردہ خانوں کے چکر لگاتے رہے۔ کئی خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی اور فضا سوگوار ہو گئی۔ کچھ مزدوروں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں، جس سے اہل خانہ کی بے چینی مزید بڑھ گئی ہے۔





