Gujarat New Vehicle Rule: کار اور بائیک پر ذات کا نام لکھوانے والوں کی بڑھیں گی مشکلات! گجرات حکومت نے لگائی پابندی، جانیں نئے قوانین اور کارروائی کی مکمل تفصیل
گجرات حکومت نے نجی گاڑیوں پر ذات کا نام، سرنیم، ذات سے متعلق اسٹیکر، علامت اور تحریر آویزاں کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ 17 نومبر کو جاری نوٹیفکیشن کے بعد نئے قوانین نافذ ہو گئے ہیں۔ جلد ہی آر ٹی او اور پولیس افسران کو ان پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایات دی جائیں گی۔





