Netanyahu Invites PM Modi: نیتن یاہو نے پی ایم مودی سے فون پر کی بات، یوم آزادی پر کیپٹن اسمت مچھار کے ساتھ مشعل روشن کرنے کی دی دعوت
اسرائیلی وزیر اعظم نے کیپٹن اسمت مچھار کو ’بھارت کا بہادر پائلٹ‘ قرار دیا۔ دونوں لیڈروں نے بھارت-اسرائیل تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مغربی ایشیا میں امن و استحکام بحال کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔
BJP spokesperson’s jibe at Congress: ’’سونیا گاندھی کی آنکھوں میں بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کے ملزمان کے لیے تو آنسو تھے، لیکن کیپٹن اسمت کے لیے ہمدردی کا کوئی احساس نہیں‘‘ سدھانشو ترویدی کا کانگریس قیادت پر الزام
بی جے پی ترجمان نے کانگریس کی قیادت پر کیپٹن اسمت مچھار کی بہادری پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غزہ کے معاملے پر انہوں نے متعدد مواقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، لیکن کیپٹن اسمت مچھار کے معاملے میں ان کی جانب سے ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا۔





