PM Modi Cabinet Approves Vistar Scheme: 4,371 کروڑ روپے کے ’وِستار‘ اسکیم کو منظوری، اب ڈیٹا کی بنیاد پر بنیں گی پالیسیاں اور تیز ہوگا ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 4,371.10 کروڑ روپے کے ’وِستار‘ اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت ملک کے شماریاتی نظام کو جدید، مصنوعی ذہانت کے لیے تیار اور حقیقی وقت کے اعداد و شمار پر مبنی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ آٹھویں اقتصادی مردم شماری کے انعقاد میں بھی مدد ملے گی۔
National Urea Investment Policy: وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ سے کھاد کی پیداوار بڑھانے کے لیے قومی یوریا سرمایہ کاری پالیسی-2026 کی ملی منظوری
حکومت کا کہنا ہے کہ قومی یوریا سرمایہ کاری پالیسی-2026 کی منظوری کے بعد ان منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد ممکن ہوگا، جس سے ملکی پیداوار میں اضافہ اور یوریا کے شعبے میں خود کفالت کے ہدف کے حصول کو مزید تقویت ملے گی۔ واضح رہے کہ محکمۂ کھاد نے 2012 میں یوریا کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پالیسی نافذ کی تھی۔





