Delhi Building Collapse: زندگی سے MCD کا کھلواڑ، 28 لاکھ عمارتوں کے سروے میں صرف 19 کو خطرناک قرار دیا گیا
مقامی باشندوں نے عمارت کے انہدام کے لیے مرمت کے کام اور بیسمنٹ میں جمع پانی کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ بلدیاتی ادارے نے قریب کی ایک عمارت کو خالی کرا کر سیل کر دیا، جہاں لڑکیوں کا پی جی چل رہا تھا۔ حکام کے مطابق آس پاس کی کم از کم چار عمارتوں کو دہلی میونسپل کارپوریشن ایکٹ، 1957 کی دفعہ 349 کے تحت خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔دفعہ 349 اور 491 کے تحت MCD خطرناک یا پرخطر قرار دی جانے والی عمارتوں کو خالی کرانے اور انہیں خطرناک قرار دینے کا نوٹس جاری کر سکتا ہے۔
Building Collapses in Bhiwandi: بھیونڈی میں چار منزلہ عمارت منہدم، دو افراد ہلاک، امدادی کارروائیاں جاری
اطلاعات کے مطابق 30 جولائی کی رات عمارت میں معمولی جھکاؤ محسوس کیا گیا تھا۔ یہ دیکھتے ہی وہاں مرمت کا کام کر رہے متعدد مزدور باہر نکل آئے۔ چونکہ عمارت میں مرمتی کام چل رہا تھا، اس لیے حادثے کے وقت زیادہ تر افراد عمارت سے باہر موجود تھے۔
Lucknow Building Collapse: لکھنؤ میں عمارت گرنے سے ہوا بڑا حادثہ، اب تک 8 لوگوں کی ہو چکی ہے موت، قریب 30 افراد زخمی، کئی کی حالت اب بھی تشویشناک
اس واقعے کے بعد رات بھر ریسکیو آپریشن جاری رہا اور اب کسی کے دبے ہونے کا امکان کم ہے۔ ڈویژنل کمشنر، ضلع مجسٹریٹ، میونسپل کمشنر اور ایم ایل اے رات بھر موقع پر موجود رہے۔
Lucknow Building Collapse: لکھنؤ میں پیش آیا دردناک حادثہ، عمارت گرنے سے 4 لوگوں کی موت، کئی زخمی
ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی حادثے کا نوٹس لیا۔ سی ایم یوگی کی ہدایت پر این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئیں۔ وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں میں تیزی لائیں اور زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کریں۔
Gujarat Building Collapsed: سورت میں کئی منزلہ عمارت گرنے سے 7 افراد ہلاک، رات بھر جاری رہا ریسکیو آپریشن، ملبے سے نکالی گئیں لاشیں
بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایک پرانی عمارت تھی، جو خستہ حال ہو کر اچانک منہدم ہو گئی۔ اس چھ منزلہ عمارت میں 35 کمرے تھے جن میں پانچ سے سات خاندان اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر رہ رہے تھے۔
Gujarat Building Collapsed: گجرات کے سورت میں بڑا حادثہ، 5 منزلہ عمارت گر ی ، متعدد افراد زخمی
راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں تاہم سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ ملبے تلے کتنے لوگ دبے ہوئے ہیں۔ عمارت کے ملبے سے ایک خاتون کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔





