Brutal assault on woman at nightclub: گوہاٹی کے نائٹ کلب میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی، برہنہ کرکے مارپیٹ کا ویڈیو وائرل
ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کو کلب کی چوتھی منزل سے نیچے پارکنگ ایریا تک گھسیٹ کر لایا گیا۔ الزام ہے کہ کلب کی خواتین اور مرد باؤنسرز نے مل کر خاتون کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کی۔ واقعے سے متعلق ویڈیوز میں متعدد افراد کو جائے وقوعہ کے آس پاس موجود دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے کے مکمل حالات اور خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات پولیس کی تحقیقات کے بعد ہی واضح ہو سکیں گی۔





